بی اے /بی ایس سی کے ضمنی اور سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان   

Mar 21, 2022 | 20:43:PM

 (نیوز ایجنسی)آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے زیر اہتمام ہونے والے بی اے /بی ایس سی کے ضمنی امتحان 2020ءاور سالانہ امتحان 2021ءکے نتائج کا علاج کر دیا گیا ہے۔ ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس اور ایسوسی ایٹ ڈگری ان سائنس کی تینو ں کی پہلی پوزیشن طالبات نے حاصل کر لی۔ 
اس بات کا اعلان جامعہ کشمیر کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شرجیل سعید نے پیر کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری ان سائنس (حصہ اول) میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سہنسہ ضلع کوٹلی کی طالبہ سحرش بشارت رول نمبر 30256نے کل نمبرات900 میں سے 731نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اسی کالج کی مہوش بشارت رول نمبر 30272نو سو میں سے 717نمبرات حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ تیسری پوزیشن بھی گورنمنٹ بوائز کالج سہنسہ کوٹلی کی طالبہ رمشہ ارشاد رول نمبر 30253 نے کل نمبرات 900 میں سے 711 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس میں رابعہ کوثر رول نمبر 40381 نے 800 نمبرات میں سے 669نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ طالبہ رابعہ کوثر نے پرائیویٹ اُمیدوار کی حیثیت سے امتحان میں حصہ لیا اور ان کا تعلق بھی ضلع کوٹلی سے ہے۔ ضلع بھمبر سے تعلق رکھنے والی ایک اور پرائیویٹ اُمیدوارہ مریم ریاض دختر محمد ریاض رول نمبر 40810 نے 800 کل نمبرات میں 648 نمبرات حاصل کر کے دوسری پوزیشن جبکہ ضلع کوٹلی سے تعلق رکھنے والی پرائیویٹ اُمیدوارہ ماریہ صدیق دختر محمد صدیق رول نمبر 40132نے 800 میں سے 643 نمبرات حاصل کر کے آرٹس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر شرجیل سعید نے کہا کہ آج سے ایک سال قبل جب جامعہ کشمیر کا سال 2021ءکا امتحانی کلینڈر ہم مرتب کر رہے تھے تو ہماری پوری کوشش تھی کہ COVID-19 کے باعث جو امتحانات التواءکا شکار ہوئے تھے ان کو تسلسل میں لاتے ہوئے اپنے سابقہ معمول پر انعقاد کرایا جا سکے۔ لیکن بد قسمتی سے جیسے ہی امتحانات کے انعقاد کا وقت آیا تو ایک بار پھر لاک ڈاﺅن لگا دیا گیا اور کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث امتحانات کا بروقت انعقاد ممکن نہ ہو سکا۔ جیسے ہی حکومت نے لاک ڈاﺅن میں نرمی کا فیصلہ کیا تو جامعہ کشمیر نے طلبائ/طالبات کے وقت کو بچانے کیلئے امتحانی نظام کو بحال کرنے کیلئے تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لایا۔ جس کیلئے شعبہ امتحانات کے آفیسران و اہلکاران کی پوری ٹیم نے شب و روز محنت کی۔ گذشتہ چھ ماہ میں تین سالہ ایل ایل بی ، پانچ سالہ ایل ایل بی ، بی ایس ایڈ، بی اے /بی ایس سی ، اے ڈی آرٹس ، اے ڈی سائنس ، ایم اے /ایم ایس سی کا انعقاد ممکن بنایا اور مارچ کے رواں عشرے میں ایم کام ، ایل ایل بی اور ایم ایڈ کے امتحانات کا بھی آغاز ہو رہا ہے۔ 
 یہ بھی پڑھیں۔ گنتی تو آپ کی کبھی بھی پوری نہیں تھی۔ آپ گیم ہار چکے ۔مریم نواز

مزیدخبریں