او آئی سی کانفرنس ایک تاریخی پیشرفت ،آرمی چیف سے مصری وزیر خارجہ کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مصر کے وزیر خارجہ سمیع حسن شکری نے آج جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دفاع اور سیکیورٹی کے تمام شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کےمصرکیساتھ برادرانہ قریبی تعلقات ہیں،دونوں ملکوں کےمابین ہرشعبےمیں تعاون کومزیدبڑھانےکی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ او آئی سی کےوزرائےخارجہ کانفرنس ایک تاریخی پیش رفت ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نےکہا کہ کانفرنس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پرغور،عالمی برادری سےتعاون پربات ہوگی۔ انہوں نےمزید کہا کہ خطےمیں دیرپاامن استحکام کیلئےدرپیش چیلنجزکاحل تلاش کرنےکی ضرورت ہے۔اس موقع پر مصری وزیرخارجہ نےعلاقائی امن واستحکام کیلئےپاکستان کےکردارکی تعریف کی۔ مصری وزیرخارجہ نےپاکستان کیساتھ سفارتی تعاون کومزیدفروغ دینےکیلئےاپناکرداراداکرنےکےعزم کااعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: پیوٹن کو زہر دیئے جانے کا خدشہ،1 ہزار ذاتی عملہ فارغ ، فیملی چھپا دی