جنگل میں منگل، عاشق جوڑے کی ’بدوبدی‘ شادی،پولیس نے رپھڑ ڈال دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے گوڈا ضلع میں مقامی لوگوں نے ایک عاشق جوڑے کو جنگل میں ملتے دیکھ لیا ، جس کے بعد زبردستی ان دونوں کی شادی کرادی گئی ۔پولیس کا کہنا ہے کسی بھی گھومنے والوں کی یوں شادی کرادینا کہیں سے قانون کے مطابق نہیں ہے۔
بھارت کے ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع گوڈا کے رام گڑھ روڈ پر واقع بایوڈائیورسٹی پارک کے نزدیک اتوار رات کو جنگل میں مقامی لوگوں نے عاشق جوڑے کو پکڑ لیا اور کل دیر رات ان دونوں کی شادی کرادی۔ اطلاعات کے مطابق لڑکی مالٹولہ پتھرا کی رہنے والی بتائی جاتی ہے وہیں نوجوان گائی چھاند کا رہنے والا ہے ۔ عاشق جوڑے کو پہلے مقامی لوگ پکڑ کر پاس کے گاوں مرلی ڈیہہ لے کر پہنچے جہاں سبھی نے عاشق جوڑے کی زبردست شادی کرادیبتایا جاتا ہے کہ گاؤں کے ہی ایک شخص نے پجاری بن کر کالی مندر میں دونوں کی شادی کرائی ۔ مقامی لوگوں نے خود کے پیسے سے ہی ورمالا اور سندور لا کر نوجوان کے ہاتھ میں تھمادیا اور لڑکی کی مانگ بھروادی۔
رپورٹ کے مطابق نوجوان نے بتایا کہ وہ گوڈا میں رہ کر بارہویں میں پڑھتا ہے اور اس کی عمر صرف 18 سال ہے ۔ وہیں لڑکی نے بتایا کہ وہ اے این ایم نرسنگ کررہی ہے اور اس کی عمر 21 سال کی ہے ۔ عاشق جوڑے کے مطابق دونوں کے درمیان چار مہینے پہلے معاشقہ شروع ہوا تھا ۔ نوجوان کے مطابق ابھی اس کی شادی کی عمر نہیں ہوئی ہے ، لیکن زبردستی دونوں کی شادی کرادی گئی ، لیکن نوجوان مقامی لوگوں کی بھیڑ کی وجہ سے شادی کرنے سے منع نہیں کرسکا۔ نوجوان نے مقامی لوگوں سے کہا بھی کہ وہ لڑکی کو اپنے گاؤں لے کر تو نہیں جاسکتا ہے ، لیکن وہ لڑکی کو گوڈا میں ہی ایک کمرہ لے کر رکھے گا ۔ بتادیں کہ نوجوان کی عمر صرف 18 سال ہے جو قانون کےمطابق لڑکے کی شادی کی عمر نہیں ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شادی کرواکر مقامی لوگ لڑکے اور لڑکی کو اس کے اہل خانہ کے سپرد کرنے ہی والے تھے کہ واقع کی اطلاع پولیس کو مل گئی اور جائے واقعہ پر پہنچ کر پولیس عاشق جوڑے کو نگر تھانہ لے گئی ۔ نگر تھانہ انچارج مکیش پانڈے نے کہا کہ کسی بھی گھومنے والوں کی یوں شادی کرادینا کہیں سے قانون کے مطابق نہیں ہے ۔ پولیس معاملہ کی تفتیش کرے گی اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
یہ بھی پڑھیں: محبت اور ہوس ایک ساتھ، جنونی عاشق نےمحبوبہ کو قتل کرنے کے بعد کیا کیا ؟