عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت آسمان پر چڑھ گئی

Mar 21, 2022 | 22:34:PM

( 24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں اضافے کے ساتھ ہی مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت چڑھ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں5ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا1826ڈالر ہو گیا جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق پیر کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں700روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ30ہزار700روپے پر جا پہنچی ،اسی طرح600روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ12ہزار54روپے ہو گئی ۔

یہ بھی پڑھیں: محبت اور ہوس ایک ساتھ، جنونی عاشق نےمحبوبہ کو قتل کرنے کے بعد کیا کیا ؟

مزیدخبریں