عمرہ زائرین کیلئےخوشخبری،سعودی عرب میں عائد کورونا شرائط مکمل طور پر ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لبیک اللھم لبیک ،عمرہ زائرین کے لئے خوشخبری،سعودی حکام نے عمرہ زائرین پر عائد کورونا شرائط مکمل طور پر ختم کردیں۔
تفصیلات کے مطابق سعودی عرب حکومت کے آفیشل سوشل میڈیا اکاونٹ پر نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے ، اب بغیر کورونا ویکسین افراد سعودی عرب جا سکیں گئے۔ آفیشیل سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے مطابق مملکت میں داخلے کے لئے ہر قسم کی کرونا پابندیوں کو ختم کردیا گیا ہے۔ سعودی حکومت کی جانب سے2سال کے بعد عمرہ زائرین کے لئے تمام سفری پابندیاں اٹھا لی گئی ہیں۔ زائرین بغیر کرونا ویکسین، پی سی آر ٹیسٹ رپورٹ اور بغیر قرنطینہ کے سعودیہ آ سکیں گئے۔
یہ بھی پڑھیں: دہشت گردوں کا ایک اور وار۔پاک فوج کے 2جوان اور 3شہری شہید۔4شر پسند مارے گئے