(24نیوز) معروف ادیب و دانشور انور مقصود نے انکشاف کیا ہے کہ اگر میں وزیراعظم بنا تو سب بے ایمان لوگوں کو معاف کر دوں گا ۔
انور مقصود کی میزبانی میں ماہرہ خان کے لیے کراچی آرٹس کونسل میں ایک اعزازی تقریب ’ایک شام ماہرہ خان کے نام‘ کا انعقاد کیا گیا۔
ماہرہ خان نے اس تقریب کے دوران معروف ادیب انور مقصود سے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ اگر آپ وزیراعظم بن جائیں تو آپ کیا کریں گے۔معروف ادیب انور مقصود نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں وزیراعظم بنے کے بعد سارے بے ایمانوں کو معاف کر دوں گا وہ خود ہی بے ایمانی کرنا چھور دیں گے ۔
انہوں نے کہا سب کو آزاد کردوں گا ۔ 30کڑوڑ کی آبادی ہے اگر ریاست مدینہ بن گئی تو 19 کڑوڑ کے ہاتھ کٹے ہوئے ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ماہرہ خان پاکستان کی کس سیاسی جماعت کے ساتھ ہیں
یاد رہے کہ واضح رہے کہ آرٹس کونسل کراچی نے پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی ۔ صدر آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی نے آرٹس کونسل کی جانب سے ماہرہ خان کو کلچرل ایمبیسڈر آف پاکستان کا ایوارڈ بھی دیا۔