امریکی ڈالر مزیدسستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان،سعید احمد)روپے نے ڈالر کے بڑھتے ہوئے قدم روک دئیے،انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزیدسستا ہوگیا ۔
منگل کے روز ڈالر کا لین دین شروع ہوا تو انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 28پیسے سستا ہوگیا ،انٹر بینک میں ڈالر 284.03 روپے سے کم ہوکر 283.75روپےپر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے پر برقرار،اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے مہنگا، 304 روپےپرپہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 347روپے50 پیسےپرپہنچ گیا،اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم 10 پیسے اضافے سے 78 روپے کا ہوگیا،سعودی ریال 20 پیسے اضافے سے 76روپے20 پیسےپرپہنچ گیا۔
کاروباری ہفتہ کے پہلے روز ڈالر کا لین دین شروع ہوتے ہی امریکی کرنسی کی طلب میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 54 پیسے مہنگا ہوگیا۔
ضرور پڑھیں :ماہ رمضان ،پنجاب حکومت کا عوام بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
انٹربینک میں ڈالر 282 روپے سے تجاوزکرگیا ہے،فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ انٹربینک میں ڈالر 281.71 روپے سے بڑھ کر 282.25 روپے پر ٹریڈ ہورہا ہے ،درآمدی بل کی طلب پر روپے پر پریشر دیکھا جارہا ہے ۔