عمران خان کیخلاف پنجاب میں درج مقدمات کی رپورٹ تیار

Mar 21, 2023 | 10:16:AM

(24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ تیار کرلی گئی۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج 6 مقدمات اور ان کی نوعیت بارے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

 رپورٹ کے مطابق پنجاب میں عمران خان کے خلاف صرف 6 مقدمات درج ہیں، ایک میں بے قصور اور ایک مقدمہ خارج کر دیا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف پنجاب میں اس وقت چار مقدمات زیر تفتیش ہیں۔

عمران خان کو روالپنڈی نیو ائیر پورٹ تھانہ میں بے قصور اور تھانہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں درج مقدمہ میں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ تھانہ ریس کورس لاہور میں عمران خان کے خلاف تین مقدمات درج اور زیر تفتیش ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ تھانہ ریس کورس میں عمران خان کے خلاف ایف آئی آرز نمبرز 365/23، 388/23، 410/23 درج ہیں۔ تھانہ ریس کورس میں درج ایف آئی ارز زیر دفعات 312، 148، 149، 353، سیون اے ٹی اے سمیت دیگر دفعات کے تجت درج ہیں۔

عمران خان کے خلاف تھانہ سرور روڈ لاہور میں 23/ 52 ایف آئی آر درج اور مقدمہ زیر تفتیش ہے۔ تھانہ سرور روڈ میں زیر دفعہ 322، 202 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ نیو ائیر ہورٹ روالپنڈی میں عمران خان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 23/ 84 درج کی گئی ہے، جس میں وہ بے قصور قرار دئیے گئے۔ تھانہ نیو ائیر پورٹ روالپنڈی میں 295، 296 سمیت دیگرز دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

تھانہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں عمران خان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 22/ 798 درج اور اس کے بعد خارج کی گئی۔ تھانہ مدینہ ٹاؤن فیصل آباد میں زیر دفعہ 295، 296  سمیت دیگرز دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

 واضح رہے جسٹس طارق سلیم شیخ عمران خان کی درخواست پر کچھ دیر بعد سماعت کریں گے۔ عدالت نے عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل طلب کر رکھی ہے۔

مزیدخبریں