(24 نیوز) لبنان میں جاری اقتصادی بحران کے باعث ادویات کی شدید قلت ہے جس کی وجہ سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔
اس صورت حال میں لبنان میں پاکستانی سفارتخانے اور پاکستان ادویہ ساز ایسوسی ایشن کی جانب سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر لبنان کے عوام کیلئے 1.6 ٹن ادویات بیروت روانہ کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: پاک بحریہ کا جہاز امدادی سامان لیکر ترکیہ پہنچ گیا
لبنان میں پاکستانی سفارتخانے کے ذرائع کے مطابق ادویات جلد لبنان کے وزیر صحت کے سپرد ک دی جائیں گی، یہ ادویات لبنان کے غریب اور ضرورت مند مریضوں کو فراہم کی جائیں گی۔