’ثاقب نثار کو گرفتار کرو ‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اظہرتھراج) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس(ر)ثاقب نثار کی گرفتاری کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا ۔
سوشل میڈیا پر اس وقت ثا قب نثار کو گرفتار کرو (#ArrestSaqibNisar) کا ٹرینڈ ٹاپ پر ہے،سوشل میڈیا صارفین اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔اچانک ان کی گرفتاری کا معاملہ اس قدر کیوں عروج پکڑ رہا ہے؟
ماجرا کچھ یوں ہے کہ پیر کے روز ایک آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثارمریم نواز کے متعلق خواجہ طارق رحیم سے بات کررہے ہیں،آڈیومیں خواجہ طارق رحیم کو مریم نواز کے متعلق صاف یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ یہ جو باتیں کرتی ہے اس کو ٹکا کے جواب دینا چاہیئے اور اس خاتون کو باہر کہیں اچھی طرح سمجھانا چاہیئے۔
اس کے جواب میں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پہلے تو میں نے بھی یہی سوچا تھا لیکن پھر مجھے تارڑ صاحب کی بات یاد آئی کہ ’کُتیاں دے بھوکے تے دور دور کھلوتے‘۔میاں ثاقب نثار نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ’تے جدوں لوڑ پئے گئی تہانوں اسی کہہ دیاں گے سائیڈ تے جاکے دھماکا کردیو،تسی کردینا‘مینو ں پتا اے‘ طارق رحیم بولے کہ ’آپ بے فکر رہیں ‘۔
میاں ثاقب نثار کی اس آڈیو کے بعد ٹوئٹر پر ایک طوفان مچا ہوا ہے،سوشل میڈیا صارفین پر غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں ،فرحان الحق کیانی نامی صارف لکھتے ہیں کہ ’ہم چپ ہیں تو چپ رہنے دے ، یہ نہ ہو تیرے بچے بھی باہر نہ نکل سکیں ، ہمیں یوتھیا نہ بنا جو عقل سے پیدل ہیں‘
ہم چپ ہیں تو چپ رہنے دے ، یہ نہ ہو تیرے بچے بھی باہر نہ نکل سکیں ، ہمیں یوتھیا نہ بنا جو عقل سے پیدل ہیں #ArrestSaqibNisar @Atifrauf79 @MaryamNSharif pic.twitter.com/uVZBPk2TqU
— فرحان الحق کیانی (@Farhan_Kiyani) March 20, 2023
حافظ شفیق نامی صارف ایک قدم اور بڑھ کر لکھتے ہیں کہ ’گرفتار نہیں پھانسی دو‘
گرفتار نہیں بھانسی دو #ArrestSaqibNisar pic.twitter.com/MTe8qCjypl
— حافظ محمد اشفاق سرگودھا (@Hafizishfaq01) March 20, 2023
پی ایم ایل این کے ٹوئٹر ہینڈ ل سے ٹوئیٹ کیا گیا کہ ’یہ گھٹیا آدمی نہ صرف پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ہے بلکہ یہ قائدین کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے‘
This vile man is not only responsible for the destruction of Pakistan but is also putting the security of it's leaders at risk. #ArrestSaqibNisar https://t.co/EwEjhFNmkl
— PMLN (@pmln_org) March 20, 2023
مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود علی خان لکھتے ہیں کہ’ڈیم جج ثاقب نثار کی عمران خان کے وکیل کے ساتھ انتہائی شرمناک شرمسار آڈیو لیک سامنے آ گئی ،یہ آڈیو لیک ہمارے نظام اور انصاف پر دھبہ ہے‘
ڈیم جج ثاقب نثار کی عمران خان کے وکیل کے ساتھ انتہائی شرمناک شرمسار آڈیو لیک سامنے آ گئی یہ آڈیو لیک ہمارے نظام اور انصاف پر دھبہ ہے#ArrestSaqibNisar pic.twitter.com/okgBlgNe9K
— Rana Mashhood Ahmad khan (@ranamashhood) March 21, 2023
اب تک اس ٹرینڈ کے تحت 52 ہزار کے لگ بھگ ٹوئیٹس آچکی ہیں ،اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔