’ثاقب نثار کو گرفتار کرو ‘

Mar 21, 2023 | 10:23:AM

(اظہرتھراج) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس(ر)ثاقب نثار کی گرفتاری کا مطالبہ شدت اختیار کرگیا ۔

سوشل میڈیا پر اس وقت ثا قب نثار کو گرفتار کرو (#ArrestSaqibNisar) کا ٹرینڈ ٹاپ پر ہے،سوشل میڈیا صارفین اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔اچانک ان کی گرفتاری کا معاملہ اس قدر کیوں عروج پکڑ رہا ہے؟

ماجرا کچھ یوں ہے کہ پیر کے روز  ایک آڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثارمریم نواز کے متعلق خواجہ طارق رحیم سے بات کررہے ہیں،آڈیومیں خواجہ طارق رحیم کو مریم نواز کے متعلق صاف یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ یہ جو باتیں کرتی ہے اس کو ٹکا کے جواب دینا چاہیئے اور اس خاتون کو باہر کہیں اچھی طرح سمجھانا چاہیئے۔

 اس کے جواب میں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ پہلے تو میں نے بھی یہی سوچا تھا لیکن پھر مجھے تارڑ صاحب کی بات یاد آئی کہ ’کُتیاں دے بھوکے تے دور دور کھلوتے‘۔میاں ثاقب نثار نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا ہے کہ ’تے جدوں لوڑ پئے گئی تہانوں اسی کہہ دیاں گے سائیڈ تے جاکے دھماکا کردیو،تسی کردینا‘مینو ں پتا اے‘ طارق رحیم بولے کہ ’آپ بے فکر رہیں ‘۔

میاں ثاقب نثار کی اس آڈیو کے بعد ٹوئٹر پر ایک طوفان مچا ہوا ہے،سوشل میڈیا صارفین پر غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں ،فرحان الحق کیانی نامی صارف لکھتے ہیں کہ ’ہم چپ ہیں تو چپ رہنے دے ، یہ نہ ہو تیرے بچے بھی باہر نہ نکل سکیں ، ہمیں یوتھیا نہ بنا جو عقل سے پیدل ہیں‘

حافظ شفیق نامی صارف ایک قدم اور بڑھ کر لکھتے ہیں کہ ’گرفتار نہیں پھانسی دو‘

پی ایم ایل این کے ٹوئٹر ہینڈ ل سے ٹوئیٹ کیا گیا کہ ’یہ گھٹیا آدمی نہ صرف پاکستان کی تباہی کا ذمہ دار ہے بلکہ یہ  قائدین کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال رہا ہے‘

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود علی خان لکھتے ہیں کہ’ڈیم جج ثاقب نثار کی عمران خان کے وکیل کے ساتھ انتہائی شرمناک شرمسار آڈیو لیک سامنے آ گئی ،یہ آڈیو لیک ہمارے نظام اور انصاف پر دھبہ ہے‘

اب تک اس ٹرینڈ کے تحت 52 ہزار کے لگ بھگ ٹوئیٹس آچکی ہیں ،اس میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں