(ویب ڈیسک) لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی کی قیمت 15 روپے سے بڑھا کر 25 روپے کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
نان بائی ایسوسی ایشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ روٹی کی قیمت بڑھائی جائے گی۔
مزیدپڑھیں:برائلرمرغی کا گوشت 3روپے سستا
نان بائی ایسوسی ایشن کے مطابق آٹا مہنگا ہوچکا ہے اسی لیے روٹی مہنگی کرنا مجبوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر تندور مالکان کو آٹا فری دیا جائے تو قیمت کم کرسکتے ہیں۔
واضح رہے جمعرات یا جمعہ تک ہر صورت قیمت بڑھا دی جائے گی۔