عمران خان کو نہ پکڑنے پر ہمارا ووٹر ہم سے ناراض ہے: احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارا ووٹر ہم سے ناراض ہے کہ عمران خان کو پکڑ کیوں نہیں رہے۔
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومتی اتحادی اجلاس میں اکثریت کی رائے تھی کہ جو شخص ملک، قانون اور اداروں کے خلاف بغاوت کر رہا ہے، اس سے بات کرنے کا مطلب ہے کہ ہم ان کی روش کو سند قبولیت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فیصلہ کیا گیا کہ لاہور اور اسلام آباد میں ہونے والی قانون شکنی کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے اور ریاست کی رٹ بحال ہونی چاہیے۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان پر مسلسل اداروں کی مہربانی جاری ہے جب کہ اس وقت ہمارا ووٹر ہم سے ناراض ہے کہ عمران خان کو پکڑ کیوں نہیں رہے۔