بھارت میں ’انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں‘ امریکہ کی سالانہ رپورٹ میں شامل

Mar 21, 2023 | 12:06:PM
بھارت میں ’انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں‘ امریکہ کی سالانہ رپورٹ میں شامل
کیپشن: امریکی انتظامیہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آزادی صحافت پر پابندیوں اور اقلیتوں کے خلاف تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
سورس: اے ایف پی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی انسانی حقوق پر امریکی انتظامیہ نے اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی بنیادوں پر پُرتشدد کارروائیاں کی گئیں۔

امریکی محکمۂ خارجہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2022ء میں بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں کارروائیاں جاری رہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ماورائے عدالت قتل کی اطلاعات ہیں، کئی واقعات میں بھارتی پولیس نے لواحقین کو لاشیں دینے سے انکار کر دیا۔

امریکی انتظامیہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آزادی صحافت پر پابندیوں اور اقلیتوں کے خلاف تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق صحافیوں اور سیاسی مخالفین کی جبری گرفتاریوں کے واقعات ہوئے۔