عمران خان سے امریکی رکن کانگریس کا رابطہ

ڈیموکریٹ امریکی رکن کانگریس مائیک لیون نے عمران خان سے  ٹیلیفون پر رابطہ کیا

Mar 21, 2023 | 12:23:PM
عمران خان سے امریکی رکن کانگریس کا رابطہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکا کے سخت ناقد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے امریکیوں نے رابطہ کرلیا ۔ڈیموکریٹ امریکی رکن کانگریس مائیک لیون نے عمران خان سے  ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔

  
ڈیموکریٹ امریکی رکن کانگریس مائیک لیون نے عمران خان سے  پی ٹی آئی کے کارکنوں پر مبینہ پولیس تشدد اور صحافیوں کو حراست میں لیے جانے پر بات چیت کی۔ذرائع کے مطابق مائیک لیون نے عمران خان کو سکیورٹی سے متعلق درپیش صورت حال پر بھی بات کی۔

ضرور پڑھیں :بھارت: خالصتان کے حامی سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کیلئے چھاپے

واضح رہے کہ امریکی رکن کانگریس مائیک لیون نے دو روز پہلے عمران خان کی حمایت میں بیان دیا تھا۔