جلاؤ گھیراؤ ،پولیس پر تشدد اور کارِسرکار میں مداخلت کا مقدمہ، 3 پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور

Mar 21, 2023 | 12:54:PM

(24 نیوز) زمان پارک لاہور میں جلاؤ گھیراؤ، پولیس اہلکاروں پر تشدد، پولیس گاڑیوں کو جلانے اور کارِ سرکار میں مداخلت کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق زمان پارک لاہور میں پولیس پر تشدد، پولیس گاڑیوں کے جلانے اور کارِ سرکار میں مداخلت پر درج مقدمے کی سماعت ہوئی ہے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت 3 پی ٹی آئی PTI رہنماؤں کی عبوری ضمانت منظور ہو گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں اسلم اقبال اور عاصم زمان خان کی عبوری ضمانتیں منظور کی لیں اور پولیس کو 28 مارچ تک گرفتاری سے روک دیا۔ 

انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہرگل خان نے کیس کی سماعت کی اور ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ جبکہ عدالت نے ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔ 

مزید پڑھیں: بھارت میں ’انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں‘ امریکہ کی سالانہ رپورٹ میں شامل

دوسری جانب پولیس کی جانب سے نئے گرفتار 26 ملزمان کو انسدادِ دہشتگردی عدالت میں پیش کیا۔ گرفتار ملزمان نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو دیکھ کر عمران خان کےحق میں نعرے بازی کی۔ انسدادِ دہشتگردی عدالت کی ایڈمن عبہر گل خان کیس پرسماعت کی۔  انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں اور پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گرفتار 26 ملزمان کے خلاف تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج ہے۔

مزیدخبریں