سی ڈی اے کو پندرہ سال بعد گندھارا کلب آباد کرنے کا خیال آگیا

Mar 21, 2023 | 12:55:PM
سی ڈی اے کو پندرہ سال بعد گندھارا کلب آباد کرنے کا خیال آگیا
کیپشن: گندھارا کلب
سورس: 24 NEWS
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سی ڈی اے کو پندرہ سال بعد گندھارا کلب کو آباد کرنے کا خیال آ گیا۔ گندھارا کلب کو اسلام آباد کلب کی مانند کھولا جائے گا۔   

ایک رپورٹ کے مطابق گندھارا کلب میں سرکاری افسران کی بجائے شہریوں کو ممبر شپ دی جائے گی ۔

پہلے مرحلے میں 500 شہریوں کو ممبر شپ آفر کی جائے گی۔ ممبر شپ کے حصول کے لیے 35 لاکھ کی فیس ادا کرنا ہو گی۔ صرف ممبر شپ کی مد میں سی ڈی اے کو 1 ارب 75 کروڑ کی آمدن ہو گی ۔

چئیرمین سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ کلب کی آمدن کا تیسرا حصہ تعلیم اور صحت پر خرچ کیا جائے گا۔ 

مزید پڑھیں: سندھ سرکار کا 750 نئی بھرتیوں  کا فیصلہ

چئیرمین سی ڈی اے  کے مطابق کلب کو 2008 میں 2 ارب کی لاگت سے تیار کیا تھا،علی دادا کا ڈیزائن کردہ کلب اب 40 ارب روپے میں بھی نہیں بن سکتا ہے۔  اسلام آباد کلب میں سرکاری افسران کی زیادہ ممبر شپ ہونے سے شہریوں کو ممبر شپ نہیں مل رہی مگر  گندھارا کلب صرف اسلام آباد کے شہریوں کے لیے ہو گا ۔