’’میسی سے بہتر‘‘ روبوٹ فٹبالر تیار، رواں سال عالمی مقابلے میں شرکت کرنے کو تیار

Mar 21, 2023 | 14:32:PM

Read more!

(ویب ڈیسک) روبوٹ اب گھر اور دفتر میں ہی نہیں کھیل کے میدان میں بھی نظر آئے گا امریکی ماہرین نے روبوٹ فٹبالر تیار کر لیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ماہرین نے ایک ایسا روبوٹ تیار کیا ہے جو میدان میں دوڑنے، اچھلنے اور دیگر کرتب دکھانے کے ساتھ فٹبال کو شاندار طریقے سے کِک بھی لگا سکتا ہے اور اس کا نام رکھا ہے ’’میسی سے بہتر‘‘۔

ان کا کہنا ہے کہ میسی کے مداح ناراض نہ ہوں کیونکہ ماہرین نے روبوٹ کے لیے یہ نام مذاق کے طور پر استعمال کیا ہے۔ روبوٹ بنانے والوں نے اس کا نام ’’آرٹیمس‘‘ تجویز کیا ہے جس کا درست مخفف تو ’’ایڈوانسڈ روبوٹک ٹیکنالوجی فار انہانسڈ موبلیٹی اینڈ امپرووڈ اسٹیبلٹی‘‘ ہے تاہم ازراہ مذاق اس کا مخف ’’اے روبوٹ دیٹ ایکسیڈز میسی ان سوکر‘ Artemis ‘ رکھا گیا ہے۔

تاہم میسی سے تشبیہہ دیے جانے والا یہ روبوٹ مرد نہیں بلکہ ایک عورت ہے جس کو جامعہ کیلیفورنیا لاس اینجلس کے شعبہ روبوٹ کے ڈینس ہونگ اور ان کے ساتھیوں نے تخلیق کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سی ڈی اے کو پندرہ سال بعد گندھارا کلب آباد کرنے کا خیال آگیا

اس وقت ایسے تین ہی روبوٹ ہیں جو اچھلنے کے ساتھ دوڑ بھی سکتے ہیں اور ’’آرٹیمس‘‘ بین الاقوامی مقابلوں میں اترنے کے لیے بے تاب ہے۔

فٹ بال مقابلے کی طرح اس میں بہت سی لیگز ہوں گی۔ اگرچہ اس مقابلے میں صرف 5 انچ تک کے روبوٹ بھی ہوں گے تاہم یہ انسانی قد کے برابر روبوٹ ہے جو چلنے کے دوران اپنا بہترین توازن برقرار رکھتا ہے اور ناہموار جگہ پر بھی چل سکتا ہے۔

میسی سے بہتر قرار دیا جانے والا یہ روبوٹ گراؤنڈ میں کتنا کارگر ثابت ہوتا ہے یہ تو اس سال فٹبال ٹورنامنٹ ہی بتائے گا۔

یاد رہے کہ جولائی 2023 میں یہ عالمی روبو کپ میں شرکت کرے گا جہاں دنیا بھر سے 2500 روبوٹ فٹبالر شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں