ایمن اور منال خان پر تنخواہ نہ دینے،استحصال اور غیر پیشہ وارانہ رویئے کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکاراوں ایمن خان اور منال خان کے نام سے بنائے گئے کپڑوں کے برانڈ"ایمن منال کلوزٹ" میں کام کرنے والے ملازم نے برانڈ مالکان پر استحصال اور تنخواہ نہ دینے کا الزام عائد کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز علی حامد نامی صارف نے ایک پوسٹ شیئر کی جو سوشل میڈیا پرتیزی سے وائرل ہو رہی ہے کیونکہ اس میں اداکار ایمن خان اور منال خان پر ان کے برانڈ "ایمن منال کلوزٹ " میں کارکنوں کا استحصال، تنخواہوں میں تاخیر اور غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام عائد کئے ۔
صارف نے دعوی کیا کہ "وہ ایک سال سے اداکاروں کے برانڈ میں کام کرتے آرہے ،انہوں نے ملازمت کے دوران ایک سے زائد کام بھی کیے، انہوں نے آرڈرز، بکنگ اور سپلائی کا کام بھی دیکھا اور چوبیس گھنٹے اپنی خدمات تک برانڈ کو فراہم کیں"۔
انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ""ایمن منال کلوزٹ" نامی برانڈ کو اداکاراوں کے بھائی معاذ خان دیکھتے ہیں جو ملازمین کو وقت پر تنخواہیں نہیں دیتے "۔انہوں نے کہا کہ" میں جب بھی میسج کرتا ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ اگلے ہفتے اسے ٹرانسفر کردے گے" ۔انہوں نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ "ادارے نے ان کی 6 ماہ کی تنخواہیں نہیں دیں". جب کہ انہوں نے ایمن اور منال خان کے نامناسب رویے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "وہ اپنے ملازمین کو غلام سمجھتی ہیں۔
دونوں اداکارائیں برانڈ سے لاکھوں روپے کماتی ہیں لیکن جب ملازمین کو تنخواہیں دینے کا وقت آتا ہے تو وہ بیچارے بن جاتے ہیں اور ملازمین کو اپنا حق نہیں دیتے"۔
View this post on Instagram
الزام لگانے والے شخص کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس کے بعدسوشل میڈیا صارفین نے ایمن خان اور منال خان کو آڑے ہاتھوں لیا۔
تاہم، ادارے کی جانب سے ان الزامات کا جواب دیتے ہوئے وضاحت کی گئی ہے کہ منیب اور خان کمپنی کے روزمرہ کے کاموں میں ملوث نہیں ۔ایمن خان اور منال خان کمپنی کے روزمرہ کے کاموں میں شامل نہیں ہیں، یہ معاذ خان کی ملکیت ہے۔ اس لیے انہیں انسانی وسائل سے متعلق کسی بھی مسئلے کے لیے ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا اور نہ ہی ہونا چاہیے۔جبکہ یہ بھی لکھا گیا کہ کچھ افراد کی طرف سے حالیہ الزامات جو اس برانڈ کے سابق ملازمین تھے ایک منصوبہ بند سمیر مہم کے ذریعے ایمن خان اور منال خان کی ساکھ کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جس کا قانونی جواب دیا جائے گا ۔
خیال رہے کہ ایمن خان اور منال خان نے 2019 میں اپنا برانڈ "ایمن منال کلوزٹ" متعارف کرایا تھا۔