(24 نیوز )سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اب روزہ 23 مارچ جمعر ات کو ہو گا ۔
تفصیلات کےمطابق سعودی عرب میں ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ، جس میں کمیٹی کے اراکین سمیت ماہر فلکیات بھی شامل ہوئے ، چاند نظر نا آنے کا کاباقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔
سعودی دارالحکومت ریاض کے نواحی علاقے سدیر کی رصد گاہ میں سعودی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں اراکین جدید سائنسی آلات کے ساتھ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کی ۔
واضح رہے کہ سعودی ماہر فلکیات عبداللہ الخضیری نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آج چاند غروب آفتاب سے قبل ہی اپنی پیدائش سے چند منٹوں کے بعد ہی غروب ہوجائے گا اس لئے آج چاند نظر آنے کا امکان کم ہے تاہم چاند نظر آنے یا نا آنے کا اعلان سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔