(24 نیوز )انٹر بینک میں ڈالر کے سستا ہونے سے پاکستانیوں کو سکھ کا سانس نصیب ہونے لگا، سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی نظر آئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر سستاہوکر 1968 ڈالر فی اونس تک گرگیا ہے جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3100 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی تھی اور آج 3100 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے ۔
10 گرام سونا 2658 روپے سستا ہوکر 1 لاکھ 75 ہزار 68 روپے کا ہوگیا ہے، ایک تولہ چاندی 50 روپے کمی سے 2200 روپے پر آگئی۔