(24نیوز) رمضان المبارک کی آمد آمد، روزہ دار کیلئے کھجور سے افطار مشکل ہوگیا،کھجور کے دام بڑھ گئے،کوئی پوچھنے والا نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے ہفتہ واری سستا بازار میں پاکستانی کھجور 320 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے اس کے علاوہ کھجور ایرانی ربی 530 روپے کلو جبکہ کھجور ایرانی زاہدی 440 روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کی آمد آمد، سکولوں کےنئے اوقات کار جاری
سعودی قلمی کھجور 800 روپے کلو میں فروخت کی جارہی ہے،قیمتوں میں اضافے کےحوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث اس بار پاکستانی کھجور نہیں آئی ، اس وجہ سے ایرانی کھجور کی مانگ زیادہ ہے۔