غیر ویکسین شدہ افرادکو بھی مسجدالحرام میں نماز ادائیگی کی اجازت مل گئی

Mar 21, 2023 | 19:48:PM

(24 نیوز )سعودی وزارت حج و عمرہ نے کورونا کے غیر ویکسین شدہ افرادکو بھی مسجدالحرام  اور مسجد نبویﷺ میں نماز ادائیگی کی اجازت دے دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ کورونا کے غیر ویکسین شدہ افراد نُسک ایپ سےعمرہ پرمٹ بھی لے سکتےہیں،  شرط یہ ہے کہ  وہ خود کرونا کے مریض ہوں نہ ہی کسی متاثرہ شخص کے رابطے میں ہوں.
دوسری جانب   سعودی وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک  میں اعتکاف کرنے والوں کے استقبال کی تیاری مکمل کرلی گئیں ہیں، مسجد الحرام میں اعتکاف کے 2500 مقامات تیار کرلئے گئے ہیں، انتظامیہ حرمین شریفین کاکہناہے کہ  ماہ مبارک کے آپریشنل پلان کے مطابق اس سال اعتکاف میں بیٹھنے کے لیے 2500 مقامات کافی ہوں گے، الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس سربراہ حرمین شریفین انتظامیہ نے کہا کہ آخری عشرہ میں مردوں کے لیے شاہ فہد کا توسیعی  تہہ خانہ، مردوں اور عورتوں کے لیے تیسری سعودی توسیع میں پہلی منزل کےپیچھے اور درمیان میں ہال تیار کیے گئے ہیں، رمضان المبارک کے آخری 10روز اعتکاف بیٹھنے والوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
 

 

مزیدخبریں