رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری نے عیدالفطر کی پیشگوئی کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)رویت ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل خالد اعجاز مفتی نے عیدالفطر کی پیشگوئی کر دی۔
تفصیلات کے مطابق خالد اعجاز مفتی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’پہلا روزہ 23 مارچ کو ہو یا 24 کو‘‘ عید الفطر 22 اپریل کو ہی ہوگی، نیاچاند منگل اوربدھ کی درمیانی رات 10 بجکر 23 منٹ پر پیداہوگا، بدھ 22 مارچ کی شام چاند واضح دکھائی دینےکا امکان کم ہے،پاکستان میں کہیں اگر مطلع انتہائی صاف ہُوا تو وہاں چاند کی رویت ہوگی، 23 مارچ کو پہلا روزہ ہوا تو روزے لازماً 30 ہوں گے۔
خیال رہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کی آمد آمد، سکولوں کےنئے اوقات کار جاری
علاوہ ازیں سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد اب روزہ 23 مارچ جمعر ات کو ہو گا ،سعودی عرب میں ماہ رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ، جس میں کمیٹی کے ارکان سمیت ماہر فلکیات بھی شامل ہوئے ، چاند نظر نا آنے کا کاباقاعدہ اعلان سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔
سعودی دارالحکومت ریاض کے نواحی علاقے سدیر کی رصد گاہ میں سعودی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،جس میں اراکین جدید سائنسی آلات کے ساتھ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کی ۔
یاد رہے کہ سعودی ماہر فلکیات عبداللہ الخضیری نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ آج چاند غروب آفتاب سے قبل ہی اپنی پیدائش سے چند منٹوں کے بعد ہی غروب ہوجائے گا اس لئے آج چاند نظر آنے کا امکان کم ہے تاہم چاند نظر آنے یا نا آنے کا اعلان سعودی سپریم کورٹ کی جانب سے کیا جائے گا۔