(ویب ڈیسک) معروف کورین بینڈ "کے پاپ" کے گلوکار Se7en اور انکی دوست Lee Da-haeنے گزشتہ 8 سالوں سے تعلق میں رہنے کے بعد بلآخر اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے مشہور بینڈ "کے پاپ ‘ کے گلوکار Se7en نے اپنی اداکارہ منگیتر Lee Da-hae سے مئی میں شادی کر رہے ہیں۔ پاپ گلوکار Se7enاور ان کی اداکارہ منگیتر نے اپنے سوشل اکاوَنٹ انسٹاگرام پر شادی کے جوڑے میں ملبوس ایک فوٹو سیریز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو خوشخبری سنادی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گلوکار Se7en اور ان کی منگیتر Lee Da-hae گزشتہ 8 سالوں سے تعلق میں تھے اور اب انہوں نے اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان کردیا ہے۔گلوکار Se7en، جس کا اصل نام Choi Dong-wook ہےنے اپنی منگیتر Lee Da-hae کے ساتھ شادی کی خبر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ "اب سے، میں ایک خاندان کے سربراہ اور شوہر کی حیثیت سے زیادہ ذمہ داری کے ساتھ زندگی گزاروں گا۔" انہوں نے لکھا کہ "آٹھ سال سے ڈیٹنگ کر رہے ہیں، لیکن میں اب بھی شرمیلی ہوں۔ میں نے اس بارے میں بہت سوچا کہ مجھے خبر کیسے شیئر کرنی چاہیے"۔انہوں نے لکھا کہ "یہ ہمارے لیے بہت بڑی خوشی کی بات ہوگی اگر ہم آپ کی محبت میں شادی کر سکیں".
واضح رہے کہ جنوبی کوریا میں، جوڑے عام طور پر تقریب سے پہلے اپنی شادی کی تصاویر کھینچتے ہیں اور پھر اکثر ان تصاویر کو ڈیجیٹل دعوتوں اور سوشل میڈیا کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ گلوکار Se7en نے 2003 میں اپنا پہلا البم "Just Listen" ریلیز کیا تھا جبکہ اداکاری کے جوہر بھی دیکھا چکے ہیں۔ 2007 میں، انہوں نے ٹی وی ڈرامے "گونگ ایس" (پیلیس ایس) میں مرکزی کردار ادا کیا، اس نے کوکا کولا سمیت چار میوزیکل اور متعدد اشتہارات میں بھی اداکاری کی۔ ان کے مشہور ٹی وی ڈراموں میں 2018 کی "گڈ وِچ" اور 2010 میں "چونو" ("غلام کے شکاری") اور 2013 کی جاسوسی فلم "IRIS 2" شامل ہیں۔