(ویب ڈیسک)ایک اور غیر ملکی ائیرلائن نے پاکستان سے فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے درخواست دےد ی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ترکیہ سن ایکسپریس ائیرلائن نے پاکستان سے فضائی آپریشن شروع کرنے کیلئے سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے )کو درخواست دے دی ہے، سن ایکسپریس ائیرلائن پاکستان اور ترکیہ کے درمیان فضائی آپریشن شروع کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: رمضان سے پہلے عید کا اعلان ہو گیا
ترجمان سی اے اے کے مطابق سن ایکسپریس ائیرلائن کی درخواست مزید کارروائی کیلئے وزارت ہوابازی کو بھیج دی گئی ہے، منظوری ملتے ہی سن ایکسپریس کو پاکستان کے فضائی آپریشن کی اجازت مل جائے گی، ترجمان نے بتایا کہ نئی ائیرلائن کے پاکستان آنے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔