رمضان المبارک میں چائنیز پکوڑے گھر میں بنانے کی آسان ترکیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)رمضان المبار ک کی افطاری میں پکوڑے نہ ہوں ایسا ہو نہیں سکتا کیونکہ گھر کے بڑے اور چھوٹے سب کا کہنا ہے کہ ان کے بغیر افطار ادھورا ہے۔
جدید دورمیں جہاں کئی پرانے تصورات یکسر تبدیل ہو چکے ہیں وہیں کھانے پکانے میں بھی بہت جدت آچکی ہے،جدید مشینوں کی بدولت اب کچن میں خواتین کو گھنٹوں صرف نہیں کرنے پڑتےاور تو اور اب ایک ہی شے سے کئی طرح کی ڈشز بنائی جاسکتی ہیں۔
آلو اس کی بہترین مثال ہے جسے سالن میں ڈالیں ، فرائی کرکے اس کی قومیت (فرینچ فرائز) ہی بدل ڈالیں یا پھر زبان کے چٹخارے کے لیے کھٹے آلو بنالیں۔
اسی طرح ماہ رمضان کی مناسبت سے پکوڑوں کی بھی نے نئی اقسام بنائی جاسکتی ہیں جیسے آلو کے پکوڑے ، بیسن کے پکوڑے ، پالک کے پکوڑے اور دیگر ، یہ سبھی لاجواب ہوتے ہیں
آج ہم آپ کو پکوڑے بنانے کی ایک نئی ترکیب بتارہے ہیں جنہیں کھا کر اہل خانہ آپ کے گن گانے پر مجبور ہوجائیں گے۔
آج پیش خدمت ہے چائنیز پکوڑے جو آپ کی افطاری کو اور بھی مزیدار اور لذیذ بناد ے،چائنیز پکوڑے گھر میں بنانے کی آسان ترکیب آپ بھی جانیے۔
اجزا:
بینگن ….2 عدد
پھول گوبھی۔۔۔۔ چھوٹا پھول
آلو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔2 عدد
پیاز ۔۔۔۔۔۔۔۔۔2 عدد
شملہ مرچ۔۔۔۔۔3 عدد
میدہ ۔۔۔۔۔۔۔2کپ
لال مرچ۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
زیرہ پاؤڈر۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
نمک ۔۔۔۔۔۔حسب ذائقہ
لیموں کا جوس ۔۔2 کھانے کے چمچ
پانی ۔۔۔۔۔۔۔ ایک کپ
تیل۔۔۔۔۔۔حسب ضرورت
اجینو موتو۔۔۔۔ایک چائے کا چمچ
ترکیب:
ایک پیالے میں میدہ ،سفید زیرہ نمک لال مرچ لیموں کا جوس اور پانی ملا کر پیسٹ بنالیں ،بینگن کو چھلکوں سمیت چھوٹے کیوبز کی طرح کاٹ لیں ،گوبھی کے پھول الگ کرلیں پیاز اور شملہ مرچ کو بھی باریک کاٹ لیں اب ان سب کٹی سبزیوں پر تھوڑا میدہ چھڑک دیں۔
اس کے بعد ایک فرائنگ پین میں تیل گرم کریں پھر سبزیوں کو پیسٹ میں مکس کرکے تیل میں ڈال کر فرائی کرلیں، مزیدار چایئنز پکوڑے تیار ہیں انہیں اب رمضان کے دسترخوان پر سجائیں۔