انتھونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے،امریکا حماس سے نمٹنے کے متبادل آپشنز پر غور کر رہا ہے،امریکی وزیرخارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق ،غزہ جنگ بندی پر بات چیت کیلئے امریکی وزیر انتھونی بلنکن سعودی عرب پہنچ گئے۔انتھونی بلنکن نے کہا کہ امریکا حماس سے نمٹنے کے متبادل آپشنز پر غور کر رہا ہے۔
سعودی عرب پہنچتے ہی امریکی وزیر خارجہ نےسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔انتھونی بلنکن نے سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بھی ملاقات کی ہے۔فلسطینی شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کے لئے کی جانے والی کوششوں اور اس حوالے سے ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ملاقات میں امدادی سامان کی فراہمی یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔
ضرورپڑھیں:متحدہ عرب امارات میں تمام مساجد کے عملے کیلئے بڑا اعلان
امریکی وزیرخارجہ انتھونی بلنکن سعودی عرب سے مصر اور پھر اسرائیل جائیں گے۔7 اکتوبر کو اسرائیل کے غزہ پر حملے کے بعد امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن چھٹی مرتبہ مشرق وسطیٰ کا دورہ کر رہے ہیں۔
عرب میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں انتھونی بلنکن نے کہا کہ امریکا حماس سے نمٹنے کے متبادل آپشنز پر غور کر رہا ہے، امریکا رفح میں بڑے پیمانے پر اسرائیلی زمینی آپریشن کی حمایت نہیں کرتا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتےہیں تاکہ غزہ کی پٹی کے مستقبل پرکام کیاجائے، بحیرہ احمرمیں جو ہورہا ہے وہ صرف امریکی نہیں بلکہ بین الاقوامی مسئلہ ہے، ایران پرامریکا دباؤ ڈال رہا ہےکہ وہ حوثیوں پراپنا اثرورسوخ استعمال کرے۔ حماس کو غزہ کی انسانی صورتحال کی پرواہ نہیں ورنہ وہ مذاکرات کے لیے مذید رعایتیں دیتے۔
یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک فلسطین پر اسرائیلی حملوں سے لاکھوں افراد بے گھر اور ہزاروں شہید ہوچکے ہیں۔شہداء میں زیادہ تعداد معصوم بچوں،خواتین کی ہے۔