(عبدالجبار)شکارپور میں نامعلوم مسلح افراد نے ایمبولینس پر فائرنگ اور لوٹ مار کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
افسوسناک واقعہ سکھر شکارپور روڈ قومی شاہراہ لکھی غلام شاہ کے مقام پر پیش آیا جہاں ڈاکوؤں نے ایمبولینس پر فائرنگ کی، فائرنگ کےنتیجے میں ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک بروقت ایمبولینس نہ پہنچنے پر مریض دم توڑ گیا۔
متاثرین کا کہناہے کہ شکارپور سے سکھر جاتے ہوئے ایمبولینس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کی، ملزمان ناکا لگا کر شہریوں سے لوٹ کر رہے تھے،متاثرین کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح ملزمان نے مریض سمیت ایمبولینس میں موجود افراد سے لوٹ مار کی، موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ایمبولینس بروقت ہسپتال نہ پہنچ سکی اور ایک مریض پولیس اہلکار دم توڑ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:’معاشی ترقی کے لئے تمباکو مصنوعات پر یکساں ٹیکس کی آئی ایم ایف کی سفارشات کا خیرمقدم‘
پولیس ذرائع کے مطابق دم توڑنے والے شخص کی شناخت پولیس آپریٹر عبدالخالق سیٹھار کے نام سے ہوئی، فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک شخص کو تشویشناک حالت میں سکھر ہسپتال آفر کیا گیا ہے۔