(روزینہ علی) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان کا امریکی کانگریس کی خارجہ اُمور کمیٹی میں ڈونلڈ لو کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ پاکستان کے بعد اب امریکی ایوان میں بھی سائفر بیانیہ کو جھوٹ کا پلندا کہہ کر مسترد کیا گیا ہے۔
شیری رحمان کا گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ امریکی کانگریس کی خارجہ اُمور کمیٹی میں ڈونلڈ لو نے واضع طور پر سائفر بیانیہ ایک جھوٹ قرار دیا ہے۔ اب یہ باضابطہ طور پر طے ہو چکا ہے کہ سائفر کو بنیاد بنا کر پی ٹی آئی نے اپنے سیاسی مقاصد کا تحفظ کیا۔
آڈیو لیک میں عمران خان اور ان کے ساتھی سائفر پر سیاست کھیلنے کی منصوبہ بندی بناتے سنائی دیے۔ عمران خان کے پرنسپل سیکرٹری سائفر کیس سماعت میں تفصیلی وضاحت پیش کر چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: حکومت 6 ماہ کی مہمان ؟عمران خان کو کس بات کا اعتماد ہے؟
اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایک سفارتی تحریر کو سیاسی اور ذاتی مفادات کیلئے توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ سائفر بیانیہ کو اپنے چھوٹے سیاسی مقاصد کے حصول کیلئے ملکی اور خارجی مفادات کو دائو پر لگانے کی بدترین مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔