حکومت کوماحول دوست بسوں کی خریداری پر رپورٹ پیش
صوبہ بھرکیلئے630بسوں کی خریداری پر50ارب کےاخراجات کاتخمینہ آئے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(علی رامے)محکمہ ٹرانسپورٹ نے حکومت کوماحول دوست بسوں کی خریداری پررپورٹ پیش کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت دیگراضلاع میں ماحول دوست بسوں کی خریداری پرفیزبلٹی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، جس کے مطابق صوبہ بھرکیلئے630بسوں کی خریداری پر50ارب کےاخراجات کاتخمینہ آئے گا۔
اس حوالے سے محکمہ ٹرانسپورٹ نے حکومت کوماحول دوست بسوں کی خریداری پررپورٹ پیش کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہورکیلئے300ماحول دوست بسیں اور 27الیکٹرک پاوربسیں بھی خریدی جائیں گی،راولپنڈی کیلئے78بسیں،فیصل آباد110،بہاولپور42اورملتان کیلئے100بسیں خریدی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں:پیزا ڈیلیور خاتون کا گاہک سے جھگڑا ایسا قدم اٹھایا کہ یقین کرنا مشکل
بسوں کی خریداری کا ابتدائی پلان بھی پنجاب حکومت کوپیش کردیا گیا،محکمہ ٹرانسپورٹ منصوبےکاجلدپی سی ون بناکرپی اینڈڈی بورڈسےمنظوری لےگا۔