( اشرف خان) درآمدی بل مسلسل بڑھنے لگا،استعمال شدہ درآمدی گاڑیوں کی تعداد میں بڑا اضافہ ہوگیا ۔
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 8 ماہ میں استعامل شدہ گاڑیوں کی درآمد 259 فیصد بڑے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 8 ماہ میں استعمال شدہ گاڑیوں پر 16 کروڑ 65 لاکھ ڈالر خرچ کردئیے گئے،جولائی23 سے فروری 24 تک استعمال شدہ درآمدی گاڑیاں کے لئے 16 کروڑ 65 لاکھ ڈالر خرچ کئے گئے،گزشتہ مالی سال پہلے 8 ماہ میں استعمال شدہ گاڑیاں کی درآمد پر 4 کروڑ 63 لاکھ 90 لاکھ ڈالر خرچ کئے گئے تھے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے درآمد پر عائد پابندی میں نرمی کرنے کے بعد استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد بڑھی ،مقامی طور پر تیار ہونے والی گاڑیوں پر ڈیوٹی اور ٹیکسوں میں مسلسل اضافے کا سامنا ہے ،ٹیکسز اور ڈیوٹی بڑھنے ملکی کار ساز کمپنیوں کیلئے ایک بڑا چیلنج ہے ،رواں مالی سال 8 ماہ میں 16ہزار 500 استعمال شدہ گاڑیاں درآمدی کی جاچکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ماہ رمضان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں بڑی کمی، کونسی گاڑی کتنے کی ہوگئی؟
رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 8 ماہ میں استعمال شدہ گاڑیوں کی تعداد میں 680 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،گزشتہ مالی سال پہلے 8 ماہ میں استعمال شدہ گاڑیاں 2100 یونٹس رہی تھیں ،سی کے ڈی گاڑیاں مقامی کار ساز کمپنیوں استعمال کرتی ہیں،رواں مالی سال 8 ماہ میں سی کے ڈی یونٹ 23 فیصد کمی دیکھی گئی ہے ،ٹیکس اور ڈیوٹی اور خام مال کی لاگت بڑھنے سے مقامی کار ساز کمپنیوں کی فروخت میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔