ایکس(ٹوئٹر)کی بندش پرحکومت،پی ٹی اے سے جواب طلب

Mar 21, 2024 | 13:12:PM

(عامرشہزاد)سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس کی بندش پر پشاور ہائیکورٹ نے حکومت،پی ٹی اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے جواب طلب کر لیا ۔
 ایکس (ٹویٹر) بندش کے خلاف دائر درخواست پر  پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی ہے۔درخواست گزار سے عدالت نے استفسار کیا ہے کہ دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کھلے ہیں تو صرف ایکس کو کیوں بند کیا گیا ہے؟

ضرورپڑھیں:نواز شریف کی صدارت میں انتظامی اجلاس کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

درخواست گزار وکیل نعمان محب کاکاخیل نے بتایا کہ ایکس ایک فارمل پلیٹ فارم ہے، جو سب کے استعمال میں ہے، عدالت نے ریمارکس دئیے ہیں کہ ایکس کو کیوں بند کیا گیا ہے، وزرات داخلہ نے وجوہات نہیں بتایا ہے،  وزارت داخلہ اور پی ٹی اے سے جواب طلب کرنا ضروری ہے تاکہ پتہ چلے کیوں بند کیا گیا ہے۔

 عدالت نے پی ٹی اے، حکومت اور متعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیا،عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔

مزیدخبریں