ڈی جی ایف آئی اے کاتمام زونل ڈائریکٹرز کو مراسلہ،تفصیلات مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( طیب سیف)ڈی جی ایف آئی اے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے تمام زونل ڈائریکٹر سے تمام اسٹیشنز سرکاری افسران اور سیاستدانوں کے حوالے سے ہونے والی کرپشن کی تحقیقات اور تفصیلات طلب کرلیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ نے اپنی ترجیحات واضح کر دیں،کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والے سیاست دان ،سرکاری افسران کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا، وزارت داخلہ کی ہدایت پر ڈی جی ایف آئی اے حرکت میں آگئے،ڈی جی ایف آئی اے نے تمام زونل ڈائریکٹرز کو مراسلہ لکھ دیا اور تمام اسٹیشنز سرکاری افسران اور سیاستدانوں کے حوالے سے تفصیلات مانگ لی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ افسران کے خلاف ہونے والی تحقیقات کی تفصیلی رپورٹ دی جائے، ایف آئی اے کے پاس ملک بھر میں سرکاری افسران کے خلاف کتنے کیسز درج ہیں،کیسز کے علاوہ بتایا جایا کے سیاستدانوں اور سرکاری افسران کے خلاف کتنی انکوائریاں چل رہی ہیں،جو انکوائریز مکمل کی گئی مقدمات درج کئے گئے ان میں کیا پیش رفت ہے ؟؟؟
جاری مراسلے میں تمام افسران سے پوچھاگیا کہ سب سے زیادہ کس وزارت کے خلاف کرپشن کیسز چل رہے ہیں،سرکاری افسران اور سیاستدانوں کو ملا کر ایف آئی اے کےپاس ٹوٹل کتنے ملزم یا مجرم ہیں ؟جو کیسز چل رہے ہیں ان میں اب تک کتنی ریکوری ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کا مل بیٹھنا وقت کی ضرورت ہے، شہباز شریف
مراسلے مزید پوچھا گیا کہ ایف آئی اے نے اب تک کتنے سیاستدانوں اور سرکاری افسران کو گرفتار کیا۔
ایف آئی اے کے تمام زونز کو آج دن 2 بجے تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دےدیا،ذرائع کے مطابق تمام زونز سے رپورٹ موصول ہونے پر وزارت داخلہ کو بریفنگ دی جائے گی۔