مایا علی کا کینسر سے متاثرہ بچے سے  محبت کا انوکھا انداز، ویڈیو وائرل

Mar 21, 2024 | 13:35:PM

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کا  کینسر سے متاثرہ بچے سے محبت کا انوکھا انداز، ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

مایا علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ جاری کی ہے جو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اسٹیڈیم میں لی گئی چند تصاویر اور ایک ویڈیو پر مشتمل ہے۔

مذکورہ پوسٹ میں مایا علی کو انڈس ہسپتال میں زیرِ علاج کینسر کے مرض میں مبتلا بچوں کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ان تصاویر میں مایا علی بچوں کے ساتھ پوز دیتی نظر آرہی ہیں جبکہ ایک بچے نے مایا کے ہاتھ کو چوما جس پر وہ جذباتی ہوگئیں اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے ردِعمل میں اس چھوٹے بچے کا ہاتھ بھی چوم کر آنکھوں سے لگا لیا۔

پوسٹ کے کیپشن میں مایا علی نے لکھا کہ ' یہ میرے لیے بے انتہا خوشی کا باعث ہے کہ ان ننھے واریرز کو خوش دیکھ پائی جو کینسر جیسے بیماری کا مقابلہ چہرے پر سجی مسکراہٹ کے ساتھ کر رہے ہیں'۔

مزید پڑھیں:  ایکس(ٹوئٹر)کی بندش پرحکومت،پی ٹی اے سے جواب طلب

انہوں نے لکھا کہ ' جتنا حوصلہ اور طاقت ان بچوں میں ہے ہمیں وہ ان سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ میں نے چند نئے دوست بنائے جنہوں نے مجھے سکھایا کہ چاہے جو کچھ بھی ہو جائے زندگی ہر حال میں خوبصورت ہے اور ہمیں اللہ کی جانب سے ملنے والی نعمتوں پر شکرگزار رہنا چاہئے'۔ آخر میں اداکارہ نے بچوں کے لیے دعا کرتے ہوئے لکھا کہ 'میری دعا ہے کہ اللہ ان کو صحتیاب کرے'۔ 

مزیدخبریں