ایک او ر ”لاپتہ فرد“ کی حقیقت سامنے آگئی،لاپتہ فرد گوادر حملے میں ماراگیا دہشتگرد نکلا

لاپتہ فرد گوادر حملے میں ماراگیا دہشتگرد نکلا، دہشتگرد کریم جان ولد فضل بلوچ تربت کا رہائشی تھا جو 25مئی 2022کو لا پتہ ہو گیا تھا

Mar 21, 2024 | 15:03:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)لاپتہ افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب، گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس حملے میں کالعدم تنظیم بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے دہشت گرد کے ملوث ہونے کی تصدیق ہو گئی۔

ایک او ر ”لاپتہ فرد“ کی حقیقت سامنے آگئی، لاپتہ افراد کے نام پر ملک کو بدنام کرنے کی سازش بے نقاب،لاپتہ فرد گوادر حملے میں ماراگیا دہشتگرد نکلا، دہشتگرد کریم جان ولد فضل بلوچ تربت کا رہائشی تھا جو 25مئی 2022کو لا پتہ ہو گیا تھا، سکیورٹی فورسز نے بی ایل اےکے دہشتگردوں کا”گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس“ پر بزدلانہ حملہ ناکام بنایاتھا۔

گوادر میں فائرنگ کے تبا دلے میں 8دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 جوان شہید ہوئے تھے،ملک دشمن عناصر لاپتہ افراد کے نام پر سیاست کرکےملک میں بدامنی پھیلا رہے ہیں ،بلوچستان کی کالعد م تنظیمیں معصوم بلوچ نوجوانوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا رہی ہیں۔

ضرورپڑھیں:چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سب کا مل بیٹھنا وقت کی ضرورت ہے، شہباز شریف

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاپتہ اور جبری گمشدگیوں کے واقعات حقیقت پر مبنی نہیں جن کی اصل حقیقت دہشتگرد کریم جان، دہشتگرد امتیاز احمد اور دہشتگرد عبدالودود جیسی ہے،ملک دشمن عناصر کو اس طرح کے بزدلانہ حملوں سے بلوچستان میں معاشی ترقی کے عمل اور امن و استحکام کی کوششوں کو ثبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 دہشت گرد کریم جان ولد فضل بلوچ تربت کا رہائشی تھا۔ 5مئی 2022کو لا پتہ ہوا۔ہلاک دہشت گرد شرپسندی کی کئی کاروائیوں میں ملوث تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے بلوچستان لبریشن آرمی ( بی ایل اے ) کے دہشتگردوں کی گوادر پورٹ اتھارٹی ( جی پی اے ) کمپلیکس میں گھسنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے تمام 8 دہشتگردوں کو واصل جہنم کردیا، تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے میں دو جوان شہید بھی ہوگئے۔

بدھ کے روز بی ایل اے کے 8 دہشتگردوں نے جی پی اے کمپلیکس گوادر میں گھسنے کی کوشش کی اور کمپلیکس کے قریب دھماکا بھی کیا جس کے بعد مسلسل فائرنگ شروع کر دی ، تاہم، سکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لیا اور جوابی کارروائی کے دوران تمام دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔