(حاشر احسن)بانی پی ٹی آئی کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت کا معاملہ ،بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے حاضری نہ لگانے پر سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا۔
ایڈیشنل سیشنز جج طاہر عباس سپرا نے توہین عدالت شو کاز نوٹس جاری کیا،جیل حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ویڈیو لنک سسٹم خراب ہونے سےبانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی حاضری نہیں لگوائی جا سکتی۔
نوٹس کے متن کے مطابق آپ کو حکم دیا گیا تھا کہ حاضری لگوانے کیلئے ویڈیو لنک کے کار آمد ہونے کو یقینی بنائیں، جو آپ نے نہیں کیا، آپ کا یہ رویہ عدالتی حکم عدولی کے زمرے میں آتا ہے۔
سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل تحریری طور پر نوٹس کا جواب جمع کروائیں، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل اپنے جواب کے ساتھ ویڈیو لنک کے ٹیکنیکل اسٹاف کی رپورٹ بھی جمع کروائیں،آئندہ سماعت پر ڈپٹی سپریٹنڈنٹ جیل ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں،کیس کی آئندہ سماعت 25 مارچ 202 کو ہوگی۔