(اشرف خان) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف )کیساتھ مذاکرات طے پانے کے بعد روپیہ تگڑا ہونے لگا، مسلسل دوسرے روز ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 278.41 روپے سے کم ہوکر 278.40 روپے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ کی بات کریں تو ڈالر 22 پیسے کمی سے 280.90 روپے کا ہوگیا ،یورو 1.24 روپے مہنگا ہوکر 304.91 روپے ،برطانوی پاونڈ 1.41 روپے مہنگا ہوکر 356.93 روپے ،امارتی درہم 2 پیسے کمی سے 76.28 روپے اور سعودی ریال 2 پیسے کمی سے 74.51 روپے کا ہوگیا۔