(حاشر وڑائچ)تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخموں سے متعلق رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آبادمیں پیش کردی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق واش روم میں گرنے سے پرویز الٰہی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں،پسلیوں میں فریکچر ایکسرے رپورٹ میں سامنے آیا،جس پر پرویز الٰہی کو ڈاکٹرز کا دو ہفتے آرام کا مشورہ دیدیا۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کو گرنے سے سر پر بائیں طرف نیل کا چوٹ کا نشان موجود ہے،اس کے علاوہ پرویز الٰہی کے ماتھے پر بھی چوٹ آئی ہے، پرویزالٰہی کو بائیں آنکھ کے قریب بھی واش روم میں گرنے سے چوٹ آئی،تحریک انصاف کے صدر کے بائیں بازو پر بھی چوٹ لگی، پرویز الٰہی کی چھاتی کا دائیاں حصہ سوجھاہوا ہے، پرویز الٰہی کا بائیاں گھٹنا بھی واش روم میں گرنے سے زخمی ہوا۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق پرویز الٰہی کے ایکسرے جیل میں لئے گئے، پرویز الٰہی کا چیک اپ پمز اسلام آباد اور بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے سینئر ڈاکٹرز نے کیا،سینئر ڈاکٹرز کی ٹیم نے جنرل سرجن،ماہر کارڈیولوجسٹ اور ارتھوپیڈک شامل تھے، ڈاکٹرز نے میڈیکل رپورٹ میں پرویز الٰہی کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا ہے،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ نے میڈیکل رپورٹ انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد میں جمع کروا دی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ