قندھار؛ خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہو گئی، 50 سے زائد زخمی

Mar 21, 2024 | 19:20:PM

(24 نیوز ) افغانستان کے شہر قندھار میں ہونے والے دھماکے میں  اموات کی تعداد 21 ہو گئی جبکہ  50 سے زائد زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کے شہر قندھار میں آج صبح ایک بینک کے سامنے خودکش بم دھماکا ہوا جس  کے باعث ارد گرد کی عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ، دھماکے کے نتیجے میں اب تک 21 افرد جاں بحق جبکہ 50 افراد کے زخمی ہونے کے اطلاعات موصول ہوئی ہیں، افغان میڈیا کے مطابق جنوبی افغانستان کے شہر قندھار میں ’نیو کابل بینک‘ کے سامنے خودکش دھماکہ ہوا ، تاہم ابھی تک کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : حماداظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد

مزیدخبریں