پشاور میں کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ جے این ون سامنے آگیا

Mar 21, 2024 | 19:51:PM
پشاور میں کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ جے این ون سامنے آگیا
کیپشن: کورونا وائرس، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)پشاور میں کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ جے این ون سامنے آگیا، خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے 2 ملازمین وائرس سے متاثر ہوگئے۔
ڈائریکٹرجنرل ہیلتھ سروسز خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے 2 ملازمین جے این ون وائرس سے متاثر ہوئے ہیں،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
مراسلے کے مطابق رواں سال صوبے میں کورونا سے متاثرہ 9 مریض سامنے آئے ہیں،ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کا کہنا ہےکہ جے این ون ویریئنٹ کا پھیلاؤ 83 فیصد ہے،کورونا کے جے این ون ویریئنٹ سے شرح اموات کم ہے، وائرس سے متعلق پبلک ایڈوائزری بھی جاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے اضافہ