(روزینہ علی)پنجاب سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی نوید سنائی گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہےکہ آج رات گلگت بلتستان، کشمیر، خیبر پختونخوا ،خطہ پوٹھوہار اوراسلام آباد میں آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے ، تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔
آئندہ روز سے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کو اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے ، خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان،شانگلہ ،بونیر ، مالاکنڈ، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی توقع۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم راولپنڈی ، اٹک، جہلم ،چکوال،گجرات، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں صبح کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے، اس دوران مری، گلیات اور گردو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے درجہ حرات میں بتدریج اضافے کا امکان ہے،کشمیرگلگت بلتستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔
یہ بھی پڑھیں : قندھار؛ خودکش دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 21 ہو گئی، 50 سے زائد زخمی