(ملک اشرف)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان نے 25 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کردئیے جبکہ ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سیشن ججز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔
9 اضلاع میں تعینات سیشن ججز کو ناقص کارکردگی پر لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ،تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو 25 مارچ تک نئی تعیناتی پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ملک شہزاد احمد خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق عبدالرحیم ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فیصل آباد ،عبد الرزاق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی ، نسیم احمد ورک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ٹوبہ ٹیک سنگھ ،چودھری طارق جاوید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قصور ،محمد عطاربانی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال،ریحان بشیر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اوکاڑہ ،عمار سلیم رانا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گجرات ،قمر سلطان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور ،سجاد حسین سندھڑ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بھکر ،ملک مشتاق احمد اوجلہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفر گڑھ ،امجد نذیر چوہدری ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی ،سیشن جج سید اصغر علی سنئیر ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ راولپنڈی ،سیشن جج محمد یار گوندل، سنئیر ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ بہاولپور ،شازب سعید ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بہاولنگر تعینات کر دیئے گئے۔
ناقص کارکردگی پر سیشن جج ملتان عرفان احمد سعید کو عہدے سے ہٹادیا گیا ،سیشن جج عرفان احمد سعید کو مزید تقرری کے لئے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی،سیشن جج چکوال چکوال شوکت کمال ،سیشن جج بہاولنگر محمد عارف رانا کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا گیا ،سیشن جج شوکت کامل اور محمد عارف رانا کو مزید تقرری کیلئے لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،سیشن جج بھکر محمد حافظ حمید ، سیشن جج اوکاڑہ صفدر اقبال اور سیشن جج قصور محمد ظفر اقبال کو بھی مزید تقرری کے لئے ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یاسمین راشد کے کاغذات منظور ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت ایپلٹ ٹریبونل لاہور ہائیکورٹ سے اہم خبر آ گئی