بٹن دبا کر سب کچھ ٹھیک نہیں کیا جا سکتا، وقت لگے گا، محمداورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ بٹن دبا کر سب کچھ ٹھیک نہیں کیا جا سکتا اس میں کچھ وقت لگے گا،ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکس لگائیں تو اس سے فائدہ کچھ نہیں ہوگا،ایسی ڈائریکشن اپنانی ہے جس میں بہتری کی ضرورت ہے،بجٹ میں مختلف شعبوں میں ٹیکس سے متعلق معاملات پیش کریں گے،پی آئی اے سے متعلق بولیاں جلد آنا شروع ہو جائیں گی،پاکستانی معیشت روزانہ نقصانات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی،اداروں کے خسارے کم کر لیں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے ہمیں لانگ ٹرم منصوبے پر کام کرنا ہے،تخمینے کے مطابق ریونیو میں 3ٹریلین روپے کا لیکج ہے،کون سے ایریاز ہیں جن میں کٹوتی لانی ہے اس پر غور کیا جائے گا۔محمد اورنگزیب نے کہاکہ جو وزارتیں تحلیل ہو چکی ہیں ان کو ختم کرنا ہوگا، جو وزارتیں صوبوں کو منتقل ہو چکی ہیں وفاق میں ان کا کردار نہیں ہونا چاہئے، وزارتوں سے متعلق چند ہفتوں میں وزیر اعظم اعلانات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ پی ایس ڈی پی کو نجکاری کی طرف لے کر جانا ہوگا،پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق سندھ نے بہترین ماڈل اپنایا ہے،این ایف سی فارمولے کو بیلنس آٹ کرنا ہوگا، وفاق اور صوبوں میں وسائل کی تقسیم پر بیلنس ضروری ہے۔انہوںنے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ پر وفاق اور صوبوں میں مشاورت ضروری ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیکس دینے والوں پر مزید ٹیکس لگائیں تو اس سے فائدہ کچھ نہیں ہوگا،ہو سکتا ہے ٹیکس مزید بڑھانے سے ایک سال اور لگ جائے گا لیکن نقصان ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسی ڈائریکشن اپنانی ہے جس میں بہتری کی ضرورت ہے،بجٹ میں مختلف شعبوں میں ٹیکس سے متعلق معاملات پیش کریں گے، جو شعبے اور ادارے ٹیکس نہیں دیتے ان کیلئے بھی کام کرنا ہوگا۔پی ٹی آئی کی نجکاری سے متعلق وزیر خزانہ نے کہا کہ نجکاری پر پوری کمٹمنٹ ہے اور معاملے کو علیم خان آگے لے کر جا رہے ہیں،پی آئی اے سے متعلق بولیاں جلد آنا شروع ہو جائیں گی۔انہوں نے بتایاکہ نجکاری جون تک مکمل کرنا چاہتے ہیں،اگر یہ بروقت نہیں کی گئی تو مسلسل نقصانات ہوتے رہیں گے، پاکستان کی معیشت روزانہ نقصانات برداشت کرنے کی سکت نہیں رکھتی۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ اداروں کے خسارے کم کر لیں تو بہت سے مسائل حل ہو سکتے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ بٹن دبا کر سب کچھ ٹھیک نہیں کیا جا سکتا اس میں کچھ وقت لگے گا۔
یہ بھی پڑھیں: گڈ بائے انڈیا ، ویرات کوہلی کے فیصلے سے مداح پریشان