وزیراعظم شہباز شریف کی روضہ رسولﷺ پر حاضری، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے

Mar 21, 2025 | 08:53:AM
وزیراعظم شہباز شریف کی روضہ رسولﷺ پر حاضری، ریاض الجنہ میں نوافل ادا کئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے مسجد نبوی میں حاضری دی اور وفد کے ہمراہ روضہ رسولﷺ کی زیارت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے وفد کے لیے ریاض الجنہ کے دروازے کھولے گئے، وزیراعظم نے وفد کے ہمراہ ریاض الجنہ  میں نوافل ادا کئے اور امت مسلمہ میں اتحاد اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا مانگی۔

اس سے قبل جب وزیراعظم محمد شہباز شریف مدینہ منورہ پہنچے تو گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم کا پرنس محمد بن عبدالعزیز ایئر پورٹ پر استقبال کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی مدینہ منورہ آمد، گورنر نے شاندار استقبال کیا

وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کے ارکان میں وزیر خارجہ اورنائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر شامل ہیں۔