ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بند کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے

کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App

(ویب ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم بند کرنے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔
غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر تعلیم کومحکمہ کو بند کرنے کا عمل شروع کرنے کا حکم دےدیا ہے۔
ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کی تقریب کے دوران کہا کہ ہم محکمہ تعلیم کو جلد از جلد بند کرنے جا رہے ہیں، اب سکولوں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی،محکمہ تعلیم بند کرنے پر ریاستی گورنر خوش ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کا تعلیمی معیار بہت گر چکا ہے، طلبا کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی، محکمہ تعلیم کے پاس بڑی بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:افغانستان؛ طالبان نے امریکی قیدی جارج گلیزمین کو رہا کر دیا
ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کی تقریب میں ریپبلیکن قانون سازوں اورسکول کے بچوں کے ایک گروپ نے بھی شرکت کی۔