سولر سرمایہ کاروں نے نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ قیمت میں کمی کو مسترد کردیا

Mar 21, 2025 | 11:28:AM
سولر سرمایہ کاروں نے نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ قیمت میں کمی کو مسترد کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سرمایہ کاروں نے سولر نیٹ میٹرنگ کی فی یونٹ قیمت 27 روپے سے 10 روپے کرنےکے حکومتی فیصلے کو مسترد کردیا۔ 

سولر سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خدشہ ہے ،افسوسناک امر ہے کہ اس سیکٹر کی افادیت بتانے والے اب خود حوصلہ شکنی کررہے ہیں۔ 

سرمایہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے اگر سولر نیٹ میٹرنگ کی قیمت میں کی گئی کمی واپس نہ لی تو اس شعبے میں ہونے والی سرمایہ کاری میں اربوں روپے کی کمی آئے گی جب کہ روزگار بھی متاثر ہو گا۔ 

اس حوالے سے پاکستان سولر ایسوسی ایشن کے چیئرمین وقاص ایچ موسیٰ نے کہا کہ حکومت کوئی بھی پالیسی بنانے سے قبل اس شعبے سے وابستہ افراد کو اعتماد میں لے، اس شعبے میں بھاری سرمایہ کاری ہو چکی ہے، حکومت کا اقدام چیلنج کریں گے۔