لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد

Mar 21, 2025 | 11:30:AM
لاہور ہائیکورٹ، پی ٹی آئی کی مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز )لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد کردی۔

پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی درخواست مسترد کر دی، لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی درخواست نمٹا دی۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار کو ڈپٹی کمشنر کے فیصلے کو چیلنج کرنے کی ہدایت کر دی۔

ڈپٹی کمشنرلاہور نے جلسے کی اجازت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے رپورٹ دی کہ جلسے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

 یہ بھی پڑھیں:اختیارات کے غلط استعمال پر ڈپٹی ڈائریکٹر پاکستان سپورٹس بورڈ معطل

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا

پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری نے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔