اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شِن بیت کے سربراہ رونن بار برطرف

Mar 21, 2025 | 11:53:AM
اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شِن بیت کے سربراہ رونن بار برطرف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اسرائیلی داخلی سلامتی ایجنسی شِن بیت کے سربراہ رونن بار کو برطرف کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابینہ نے وزیراعظم نتین یاہو کے فیصلے کی توثیق کردی جس کے بعد  رونن بار  کو برطرف کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شن بیت نے حال ہی میں نیتن یاہو کے قریبی ساتھیوں کے خلاف خفیہ معلومات لیک کرنے کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں جس میں سے ایک پر مبینہ طور پر ایک غیر ملکی اخبار کو خفیہ دستاویز لیک کرنے کا الزام ہے۔

مزید پڑھیں:کیا امریکا اور چین میں جنگ ہونے والی ہے؟ 

دوسری جانب رونن بار نے وزیراعظم  نیتن یاہو پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ  وزیراعظم7 اکتوبر حملے روکنے میں ناکامی پر تحقیقات سے بچنا چاہتے ہیں، نیتن یاہو چاہتے تھے کہ وہ ثالثوں سے سیز فائر پر بات چیت تو کریں تاہم کوئی معاہدہ نہ کریں۔

رونن بار نے مزید کہا کہ اپنا ایجنڈا پورا کرنے کےلیے نیتن یاہو نے انہیں ہٹاکر اپنے خاص بندے کو مذاکرات میں بٹھادیا۔