موسم کیسا رہے گا؟

Stay tuned with 24 News HD Android App

(24نیوز)ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور رہنے کا امکان ہے۔
مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کا آخری عشرہ گرم رہنے اور عید پر بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات عرفان ورک نے کہا ہے کہ رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد کا درجہ حرارت 30ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 6،7 ڈگری زیادہ ہو سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مارچ کے آخر میں بارش برسانے والی مغربی ہوائیں پاکستان میں داخل ہونے کی قوی امید ہے، اس طرح عید پر بارش کا امکان ہے۔